ہزارہ کی تحفظ میں سیکورٹی ادارے ناکام ہیں ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ایک اور ہزارہ پولیس اہلکار کی بےنظیر شہید پل اسپینی روڈ پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہنے والے سیکورٹی اداروں کی بلاجواز چیک پوسٹوں کی موجودگی پر سوالات اٹھائے بیان میں کہا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے نام سے ایک بار پھر ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہزارہ پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کرنے سے شروع کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پورا شہر جوکہ مختلف چیک پوسٹوں کے درمیان محصور ہے یہ چیک پوسٹیں عوام اور پولیس اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ جواد ہزارہ کو ٹارگٹ کرکے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ سیکورٹی چیک پوسٹوں کی کوئی اہمیت نہیں ،واردات کرنے والے نامعلوم شدت پسند جب اور جہاں چاہے کسی بھی شخص یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ عوام اور بالخصوص ہزارہ قوم اپنے قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونے والے افراد کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment