گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام فیروز خان نون رکھ دیا گیا

0
161
فوٹو: اسٹری آف پی آئی اے

پاکستان کی قومی اسمبلی نے بلوچستان کے ساحلی علاقے اور سی پیک مرکز میں نئے تعمیر ہونے والے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے فیروز خان نون کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں رانا قاسم نون نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام فیروز خان نون سے منسوب کیا جائےجس کی ایوان نے منظوری دیدی۔

قرارداد میں حکومت سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام فیروز خان نون رکھنے کی سفارش کی گئی اور کہا کہ یہ سابق وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی نے ایک اورقرارداد منظور کی جس میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمین کو کم از کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

قرارداد عالیہ کامران نے پیش کی۔

ایوان سے منظور ہونے والے دیگر بلوں میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی بل 2023، گندھارا کلچر اتھارٹی کا فروغ اور تحفظ بل 2023، مارگلہ انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2023 اور تھر انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بل 2023 شامل ہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 کے علاوہ قومی اسمبلی سے توشہ خانہ منیجمنٹ اینڈ ریگیولیشن بل 2023 اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی بل 2023 بھی منظور ہوا۔

توشہ خارنہ منیجمنٹ اینڈ ریگیولیشن بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور ہوا جس کے تحت اس وقت اور مستقبل میں توشہ خانہ میں آنے والے تحائف کی اوپن نیلامی ہوگی۔

ایوان میں پرائیویٹ اراکین کے بلز بھی منظور کرلیے گئے، جس میں پروموشن اینڈ پروٹیکشن آف گاندھارا کلچر اتھارٹی بل 2023، مارگلہ انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2023 اور تھر انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بل 2023 شامل تھے۔

مذکورہ تینوں بل رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پیش کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here