بلوچستان میں بارش وسیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں مون سون بارش وسیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی جبکہ،14 افراد زخمی اور 907 گھروں کو نقصان پہنچاہے۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رواں مون سون سیزن میں 19جون سے ابتک ہلاکتوں کی تعداد16 ہوگئی ہے جن میں 8مرد،2خواتین اور6 بچے شامل ہیں۔ بارشوں میں ہونیوالے حادثات میں 14افرادزخمی ہوئے ہیں۔

بارشوں سے مختلف اضلاع میں 423گھر مکمل تباہ اور334 کو جزوی نقصان پہنچاہے 202 بکریاں،10گائے اور320مرغیاں ہلاک ہوئیں 31 ٹیوب ویلزاور465 سولر پلیٹس کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment