جھل مگسی وپسنی میں فائرنگ وروڈ حادثہ ، فٹبالر سمیت 2افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی اورپسنی میں فائرنگ اورروڈ حادثے میں فٹبالر سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔

جھل مگسی میں لیویز تھانہ باریجہ کی حدود کامل شاہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت گل بیگ مگسی اور زخمی کی گلاب خان کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ زمینی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیاہے۔

دوسری جانب فٹبال میچ کے لیے تربت سے پسنی جانے والے کھلاڑیوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی ائیرپورٹ کے قریب حادثے کا شکارہوگئی۔

حادثے کے نتیجے میں ایک کھلاڑی موقع پرہلاک ہوگیاجبکہ19 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس حادثے میں اے ایس آئی اللہ بخش ،شہزاد سکنہ سنگانی سر، ثابت سلالہ بازار ،احمد سکنہ سنگانی سر کپٹن شمیم ،شہزاد احمد ،نوروز،قریش،اسامہ،نبیل ،نوروز،مزمل،یوسف ،کیا،صدام ،ایاز،ڈرائیور منصور ،ضمیر علی ،شحیق اور شہزاد شدید زخمی ہو گئے ۔

Share This Article
Leave a Comment