انڈیا میں مسجد نذرآتش ، ہندو مسلم فسادات میں امام مسجد سمیت5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی سے متصل ریاست ہریانہ میں ہندو مسلم فسادات کے نتیجے میں امام مسجد اور 2 پولیس اہلکارسمیت 5 افراد ہلاک جب کہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مشتعل افراد نے گروگرام میں ایک مسجد کو بھی نذرِ آتش کر دیا ہے۔

فسادات کا مرکز نئی دہلی سے لگ بھگ 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہریانہ کا ضلع میوات ہے جہاں نوح کے علاقے میں اب بھی صورتِ حال کشیدہ ہے۔ اس علاقے میں مسلمان اکثریت میں آباد ہیں۔

نوح پولیس کے ترجمان کرشن کمار نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ایک مذہبی جلوس ایک مندر سے دوسرے مندر کی جانب جا رہا تھا کہ اس دوران تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں4 افراد کی اموات ہوئی ہے جن میں پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

کرشن کمار کا کہنا تھا کہ تصادم کے نتیجے میں شروع ہونے والے فسادات پر قابو کرنے کے دوران 10 پولیس اہل کار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق تحصیل نوح میں ہونے والے فسادات میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ مشتعل افراد نے کئی درجن گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

Share This Article
Leave a Comment