ضلع بارکھان: رکھنی میں کوچ اور گاڑی میں تصادم ، 6 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کوچ اور گاڑی میں تصادم سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بارکھان کے علاقے رکھنی میں پیش آیا جہاں کوچ اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہےکہ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment