بلوچستان میں بارش و سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد11 ہوگئی ، سینکڑوں گھربار تباہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان بھر میںمون سون کی شدیدبارش و سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد11 ہوگئی جبکہ سینکڑوںگھربار تباہ ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے علاقوں ژوب، نصیر آباد، آواران، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، خضدار، جھل مگسی، پشین اور کیچ میں 19 جولائی سے اب تک 11 افراد ہلاک جب کہ 13 زخمی ہو چکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان کے علاقوں خاران اور واشک میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے جس سے سینکڑوں مکانات جزوی یا مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔

گزشتہ سال بھی مون سون کے سیزن میں بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متعدد اضلاع میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا تھا جن میں سے بعض علاقوں میں ابھی تک متاثرین کی بحالی کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔

خاران اور واشک کے سیلاب متاثرین کے مطابق کہ وہ گزشتہ 3 روز سے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جب کہ ان علاقوں میں گندم، پیاز اور کھجور کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے بلوچستان اور سندھ کی قومی شاہراہ پنجرہ پل کے قریب گزشتہ 5 روز سے بند ہے۔ تاہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پنجرہ پل کو عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے کئی بار کھولا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment