بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیاجبکہ پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔
ڈیرہ مراد جمالیمیں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
واقعہ پولیس تھانہ فلیجی کی حدود میں بانیڑی کے مقام پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق پرانی دشمنی کی بنا پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیااورحملہ آور فرارہوگیا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔
ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے پیرے جہلگ سے ایک پھندا لگی نعش برآمدہوئی ہے۔
لیویز نے لاش کوٹیچنگ اسپتال منتقل کردیاہے ۔
لاش کی شناخت سفر خان ولد رسول بخش سکنہ دشت مستونگ کے نام سے ہوگئی ہے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق پھندا لگی لاش ایک درخت سے لٹکا ہوا تھااور دس روز پرانی ہے۔