تربت سے لاش برآمد،تمپ وپشین میں سیلاب سے 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے تربت میں فائرنگ سے ایک غیر مقامی زخمی جبکہ ایک کی لاش برآمدہوئی ہے ۔جبکہ تمپ اورپشین میں سیلابی نالے میں ڈوبنے ایک بچہ سمیت 2 افرادہلاک ہوگئے۔

ضلع کیچ کے مرزکی شہر تربت میں شاہ زئی ہوٹل ڈنک کے قریب ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔

لاش کی شناخت جمال ولد جہانگیر سکنہ ژوب کے نام سے ہوگئی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق بدھ کی شام ماشاءاللہ ہوٹل کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے مذکورہ شخص کو اغوا کرلیا تھا اور اسے مارکراس کی لاش جمعرات کو عشاءکے وقت شاہ زئی ہوٹل ڈنک کے قریب سوراب ندی میں پھینک دی گئی۔

لاش پر تشدد کے نشانات ہیں، لاش ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردی گئی، تاہم واقعے کے اصل محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق میڈیکل اسٹور کے سامنے گمشاد ہوٹل پر فائرنگ سے پنجاب کا رہائشی غلام یاسین نامی شخص زخمی ہوگیا۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص یاسین ہوٹل میں ملازم تھا۔

زخمی کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا۔

مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے سرحدی علاقے اسپی کہن نہنگ ندی میں سیلابی ریلے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

دریں اثناپشین میںطوفانی بارش سے ایک 14 سالہ بچہ سیلابی نالے میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment