پنجگور: بارشوں سے 2 افراد ہلاک ، کئی دیہات زیر آب، سینکڑوں مکانات منہدم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں حالیہ طوفانی بارشوں نے پنجگور اور گرد و نواح میں تباہی مچادی ہے مجموعی طور پر 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

گچک کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیاجبکہ ایک شخص دریائے رخشاں کے ریلے کی نذر ہوگیا ۔

علاقے میں کھجور آنگور اور پیاز کی فصلات شدید متاثر ہوئے ڈیم بھرنے کے بعد کئی علاقوں میں اونچے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگیا اورسیلابی ریلے لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے سینکڑوں کچے مکانات اور دیواریں گر گئے زمینداروں کے زرعی بندات پانی کے ریلے میں بہہ گئے ۔اور بندات میں موجود تیار پیاز کی فصلات پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔

Share This Article
Leave a Comment