سیکورٹی فورسز کی زیادتیوں کیخلاف بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز یکم اگست کو ہڑتال کرینگے

0
126

بلوچستان میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی زیادتیوں کیخلاف بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے یکم اگست کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔

ترجمان آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین اور آل مکران کراچی کوچز یونین کا پاکستان کوسٹ گارڈ کے ناروا سلوک،ظلم زیادتی اور بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل کیخلاف یکم اگست سے ٹرانسپورٹ بند کرکے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ قابلِ افسوس ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈ کے اعلیٰ حکام کو بار بار ٹرانسپورٹ کے مسائل کے بارے میں گوش گزار کروانے کے باوجود بھی شنوائی نہیں ہوا محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکام سے ملاقات کرکے ان کے سامنے بھی درپیش مسائل رکھے جس کے بعد کوسٹ گارڈ حکام سے ملاقات ہوا لیکن اس کے باوجود بھی مسائل جوں کے توں ہیں گزشتہ کئی ماہ سے بلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز کا کوسٹ گارڈ حکام نے معاشی قتل شروع کردیا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کوسٹ گارڈ کے ناقص پالیسیوں کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ناکہ کھارڑی وندر کے عملے کی جانب سے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کو آئے روز دھمکیاں دینا اور انکو ہراساں کرنا روز کا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کوسٹ گارڈ کے ظلم اور ناروا سلوک کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کے گھروں میں میں فاقہ پڑ گئے ہیں اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو ہم کوسٹ گارڈ کے تمام ظلم و بربریت اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف یکم اگست سے مکران روٹ اور کوئٹہ روٹ کے ٹرانسپورٹز اپنے گاڑیوں کو کھڑی کرکے دفاتر کو تالا لگا کر غیر معینہ مدت کیلئے بھر پور احتجاج کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here