بلوچستان کے بوستان کے علاقے میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک بچی ہلاک جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز بوستان کے علاقے کلی خانان کے قریب زرنج رکشہ ، گاڑی کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ایک بچی بشر یٰ بی بی موقع پر ہلاک جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔
لا ش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔