انٹرنیٹ پابندیوں پرپاکستان تیسرے نمبرپر آگیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کمپنی سرف شارک کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 2023 کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان، ایران اور بھارت کے بعد انٹرنیٹ کی بندش کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر رہا۔

پاکستان میں رواں سال صارفین کو پہلے چھ ماہ میں تین مرتبہ انٹرنیٹ معطلی کا سامنا کرنا پڑا اور اس اعتبار سے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے درجے پر آ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئے روز انٹرنیٹ کی بندش نہ صرف صارفین کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہے بلکہ اس سے سرمایہ کاروں کا بھی اعتماد مجروح ہوتا ہے۔

‘سرف شارک ششماہی تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کے دنیا بھر میں 42 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے زیادہ تر ایشیا میں رپورٹ ہوئے۔

دنیا بھر میں ہونے والی ان 42 پابندیوں میں سے پاکستانیوں کو تین بار انٹرنیت بندش کا سامنا رہا جو کہ نو مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد عائد کی گئیں۔

واضح رہے کہ نو مئی کو پاکستان کے سابق وزیرِاعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد ہنگاموں کو روکنے کے لیے حکومت نے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ معطل اور سوشل میڈیا سروسز کو بلاک کردیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment