مکران کوسٹل ہائی وے پرحادثہ ،ایک شخص ہلاک ،پنجگور سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب پنجگور کے رخشاں دریا نیوان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

منگل کو مکران کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر کے قریب ڈیزل سے لوڈ ٹرک بریک فیل ہونے کی باعث شاہراہ سے نیچے جا گرا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور زاہد موقع پرہلاک جبکہ کلینر دلسرد زخمی ہو گیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

دوسری جانب پنجگور کے رخشاں دریا نیوان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور میں مون سون بارشوں کی وجہ سے دریا رخشاں دریا نیوان میں بڑے پیمانے پر سیلاب ریلے کی وجہ سے آدھا پنجگور ٹریفک میں پھنس گیا ہے لیکن دریا رخشاں سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق دریا نیوان میں سینکڑوں گاڑیاں شام چار سے رات گیارہ بجے تک پھنسے رہے ۔

ضلعی انتظامیہ پولیس سیکورٹی فورسز کسی بھی قسم کی امداد ٹیم عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے نہ پہنچ سکے۔

سینکڑوں گاڑیاں دریا نیوان میں پھنس گئے ۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بچے بوڑھے خواتین سات سے آٹھ گھنٹے وقفے وقفے بارش و گاڑیوں کے اندر شدید گرمی کا سامنا کرتے رہے کوئی مسیحا نہیں آیا کئی موٹر سائیکل سیلابی ریلے بہا کر لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس سیکورٹی فورسز اگر چاہتے تو دریا نیوان کے ٹریفک کو بحال و لوگوں کی مدد کیلئے اے وی مشینری سے دریا میں پھنسے گاڑیوں و موٹر سائیکل کو تحفظ دے سکتی تھی لیکن ان کی عدم توجہی کی وجہ سے لوگ اپنی مدد کے تحت آپ ایک دوسرے کی کمک کرتے رہے ۔

عوامی وسیاسی سماجی جماعتیں شدید غم غصّے کا اظہارکر رہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment