شہید دوستین میروانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہادت پانے والے سرمچاردوستین میروانی کو خراج عقیدت پیش کی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کا22 جولائی کو پاکستانی فورسز(لیویز) کے ساتھ سامنا ہوا،جس میں سرمچار دوستین میروانی ولد ریاض عرف میرک دوران جھڑپ شہید ہوئے۔ شہید دوستین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز کے مقامی ایجنٹوں کو نشان عبرت بنائیں گے،بلوچ جہد آزادی کے خلاف کام کرنے والے تمام فورسز چائے وہ پولیس،لیویز کوئی بھی ہو نہیں بخشا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ آواران کے علاقے مالارمیں سرمچار ایک خفیہ مشن پر تھے کہ ان کا سامنا پاکستانی مقامی فورسز لیویز کے ساتھ ہوا، دشمن پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے سرمچاروں پر حملہ کیا،دوستین بلوچ نے دشمن فورسز کو بہادری کے ساتھ پسپا کر کے جام شہادت نوش کی اور دیگر ساتھی بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے علاوہ دیگر فورسز کو ہمیشہ تنظیم تنبہہ کرتی آئی ہے کہ وہ دشمن پاکستانی فوج کی معاون کاری سے باز آئیں، یہ افراد سرمچاروں کی تعاقب اور حملوں میں برائے راست ملوث ہیں ایسے عناصر کے خلاف دشمن فوج جیسا سلوک کیا جائے گا،وہ افراد جو دشمن فوج کا حصہ بن کر قومی آزادی کی جہد میں قابض کا ساتھ دے رہے ہیں انکو نشان عبرت کا سامنا کرنا پڑئے گا۔کولواہ واقعہ میں ملوث تمام عناصر کوعبرت ناک سزا دی جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment