کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

0
210

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاریکردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر قابض پاکستان کے ذیلی فورس پولیس کو ایک ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے گھوڑوں اور گاڑیوں پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے ایک اہلکار ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہاکہ دھماکے کے بعد قابض فورسز نے مذکورہ مقام کا گھیرائو کرکے میڈیا میں اپنے نقصانات چھپانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج اور اس کے شراکت داروں پر شدت کیساتھ ہمارے حملے جاری رہینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here