شیرانی میں روڈ حادثے سے خاتون ہلاک، گوادر سے 2 ماہیگیر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے شیرانی میں روڈ حادثے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ گوادر سے 2 ماہیگیر لاپتہ ہوگئے ۔

سنگرنیوزکوملنے والی اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے سربندن میں کپّری سے تعلق رکھنے والے ناخدا شریف ولد محمد حنیف جو ہفتے کے روز شکار کی غرض سے سمندر میںروانہ ہوئے تھے۔ دو دن بعد بھی گھر واپس نہیں لوٹے ہیں۔

فیملی کے مطابق ناخدا شریف کے ساتھ ان کا ایک ساتھی ورکر بھی تھا اور وہ بھی لاپتہ ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان قومی شاہراہ شیرانی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے مو ٹرسائیکل پر سوارایک خاتون ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک خاتون کی شوہر جوموٹر سائیکل چلارہے تھے محفوظ رہے۔

ریسکیو 1122 کے عملےنے موقع پر پہنچ کر خاتون کے لاش کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا۔

شیرانی پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر مذید تفتیش کررہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment