قلات و چمن میں فائرنگ وروڈ حادثے میں فورسز اہلکار وباپ بیٹاسمیت 5افراد ہلاک

0
112

بلوچستان کے علاقے قلات اور چمن میں فائرنگ اورروڈ حادثے کے تین مختلف واقعات میں فورسز اہلکار وباپ بیٹاسمیت 5افراد ہلاک ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق قلات میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹےکو ہلاک کردیا اورموقع پر فرار ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے نواحی علاقے بشمی کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔

اطلاع ملنے پر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر دونوں زخمی جانبر نہ ہوسکے ۔

ہلاک افراد کی شناخت میر جان ولد پیر جان اور اسکا بیٹا علی اکبر چنال سکنہ شیشہ ڈغار کے ناموں سے ہوگئی۔

واقعہ کی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔

دوسری جانب قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کوچ اور پک اپ گاڑی میں تصادم کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کےمطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں غوث آباد کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی کوچ اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں پر ایک شدید زخمی شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اسلم ولد عادل خان کے نام سے ہوگئی جبکہ تین زخمیوں میں محبوب علی ولد لال محمد، شمن علی ولد غلام قادر اور سلیم ولد مور شامل ہیں ۔

دو شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

علاہ ازیں چمن میںفائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 لیویز اہلکارہلاک ہو گئے ۔

پہلا واقعہ مال روڈ کے قریب کسٹم کے عقب گنج روڈ پرپیش آیا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار رحمت اللہ عشیزئی ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرا واقعہ کلی احمد شاہ خان میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیع اللہ ولد محمد افضل ہلاک ہوگیا۔

مزید کارروائی لیویز کر رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here