پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کے ناکے پر حملہ کردیا ۔
حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن کے پولیس ناکے پر کیا گیا۔
ایس پی ورسک ڈویژن کے مطابق پولیس نفری تبدیل ہوتے وقت حملہ آوروں نے 30 میٹر کے فاصلے سے ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل واجد اور ڈرائیور فرمان ہلاک جبکہ کانسٹیبل فیروز اور سیار خان زخمی ہوئےجنہیں خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ رات پونے 12 بجے پیش آیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوئے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ گمان کیا جارہا ہے کہ یہ حملہ ٹی ٹی پی نے کیا ہوگیا ۔