کوئٹہ میں فائرنگ و مکران کوسٹل ہائی پر حادثہ ، 3افراد ہلاک

0
104

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ اور مکران کوسٹل ہائی پر 2 مختلف حادثات و واقعات سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔

گذشتہ روز کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نواکلی کا رہائشی نوجوان سید عین الدین گزشتہ شب موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا وہ جیسے ہی فاطمہ جناح پارک کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

دوسری جانب آج بروزجمعرات کو مکران کوسٹل ہائی وے پر تربت سےکراچی جانے والی کوچ کے ڈرائیوروکلینر کو ایک دوسرے کوچ نے کچل کر ہلاک کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ال طلال کوچ کے ڈروئیور اور کلینر پسنی وگوادر کے درمیانی علاقے سوڈ ڈیم کے مقام پر اپنے کوچ کاٹائر تبدیل کررہے تھے کہ کراچی سے گوادر آنے والی ال عثمان کوچ کی زد میں آکر ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہلاک ہوگئے۔

آل طلال کوچ کے ڈرائیور استاد عبیدخان ولد معیارخان اور کلینر وحید احمد ولد پنڈوک بلوچ کراچی ریئس گوٹھ کے رہائشی بتائیے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here