پاکستان: کورونا سے ہلاکتیں 385 , مجموعی کیسز 16800 سے تجاوز

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

پاکستان میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 385 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 16817 تک جا پہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 146 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 112 اور پنجاب میں 106 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ مقبوضہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج بروز جمعہ پاکستان بھر سے اب تک کورونا کے مزید 344 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 24 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا سے 314 کیسز اور 24 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جمعرات 30 اپریل کو کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے تاہم آج جمعہ کو جاری اعداد و شمار میں مزید 314 کیسز اور بڑی تعداد میں 24 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 2627 اور ہلاکتیں 146 ہوچکی ہیں جب کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 654 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں آج کورونا وائرس کے مزید 30 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام ٓباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 343 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سندھ میں جمعرات کو کورونا وائرس کے مزید 358 کیسز سامنےٓ آ ئے اور 12 ہلاکتیں بھی ہوئیں، سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6053 اور اموات 112 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 53مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1222
ہوگئی ہے۔

پنجاب سے جمعرات کو کورونا کے مزید 513 کیسز سامنے آئے اور 6 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔
کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6340 اور ہلاکتیں 106 ہوگئی ہیں۔ترجمان کے مطابق 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک تبلیغی ارکان، 86 قیدی اور 3441 عام شہری میں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1921 ہوگئی ہے۔

مقبوضہ بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے مزید 75 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی۔

محکمہ صحت کیمطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1049 ہوگئی ہے جب کہ 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے 183 افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں جمعرات کو کورونا کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 339 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک 248 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment