مستونگ میں باراتیوں کی گاڑی کوحادثہ،2 افرادہلاک، 19 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس سے 2 افرادہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

واقعہ مستونگ کے نواحی علاقہ کنڈ میسوری دشت کے قریب پیش آیا۔جہاں باراتیوں کی پک اپ گاڑی الٹ گئی۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کی ایمبولنسزز جائے وقوعہ پہنچے اور ہلاک و زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ 2 شدید زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جنہیںکوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment