خضدار کا رہائشی کوئٹہ سے لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار کا رہائشی کوئٹہ سے لاپتہ ہوگیا ہے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق محمدرضوان ولد محمدرمضان نتھوانی سکنہ بالینہ کھٹان خضدار 4 جولائی 2023 کو شام 4 بجے کے وقت کوئٹہ سریاب روڈ سے گاڑی سے اترنے کے بعد سے لاپتہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمدرضوان کا آخری لوکیشن بھی سریاب روڈ نزد ڈگری کالج ہے۔

، ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ ہونے کےبعد محمدرضوان کا موبائل مسلسل بند جارہا ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئٹہ کے تمام پولیس تھانوں پر اطلاع کے باوجود محمدرضوان کے حوالے سے اب تک کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ۔

واضع رہے بلوچستان میں پاکستانی سیکورٹی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment