گلگت بلتستان میں سیاحوں کی بس کوحادثہ ، 5 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو: امتیاز علی تاج

پاکستان کے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھلیچی کے قریب شاہراہ قراقرم پر سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 5 افرادہلاک اور 12 سیاح زخمی ہوگئے۔

دیامر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مقامی لوگوں نے ریسکیو میں مدد کی، ہائی روف گاڑی لاہور سے گلگت آرہی تھی جس میں 18 سیاح سوار تھے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہنزہ میں 2 ٹریفک حادثات میں 5 سیاح ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے، ایک حادثے میں ایک وین کھائی میں جاگری تھی اور دوسرے حادثے میں وین پہاڑ سے ٹکرا گئی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment