بلوچستان میں 6 ماہ دوران کوئلہ کانوں میں 34کانکن ہلاک ہوئے،رپورٹ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں رواں سال 6 ماہ دوران کوئلہ کانوں میں مختلف حادثات سے34کانکن ہلاک ہوگئے۔

سب سے زیادہ حادثات ضلع دکی کی کوئلہ کانوں میں پیش آئے ۔

محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں حادثات کا سلسلہ برقرار رہا ۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق 2023کے پہلے چھ ماہ کے دوران کوئلہ کانوں میں 23حادثات ہوئے ، جن میں 34کان کن ہلاک جبکہ نو زخمی ہوئے ۔

ہلاک ہونے والے کان کنوں میں دکی کی کوئلہ کان کے وہ دو کان کن بھی شامل ہیں جن کی لاشیں تقریباً دو ماہ کے بعد کوئلہ کان سے مل سکیں ۔

سرکاری رکارڈ کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ کوئلہ کان حادثے اور اموات دکی کی کوئلہ کانوں میں ہوئے ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment