تربت میں فائرنگ ومانجھی پور میں کرنٹ لگنے سے 3 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

تربت میں فائرنگ ومانجھی پور میںکرنٹ لگنے سے 3 افرادہلاک

بلوچستان کے علاقے تربت میں اورمانجھی پور میںفائرنگ وکرنٹ لگنے کے دو مختلف واقعات میں بچی سمیت3 افرادہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کو تربت کے علاقے مری بگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حسن جان نامی ایک شخص کو ہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اورمقدمہ درج کر دیا۔

دوسری جانب جعفرآباد کے علاقے مانجھی پور کے گوٹھ میر داد محمد کھوسہ میں ایک گھر کے 2 افراد بجلی کے کرنٹ لگنے سے فوت ہوگئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق فضل الحق بگٹی اور اسکی جوان سال بیٹی جو پانی کا برتن سر پر کئے گھر کی طرف جارہی تھی بجلی کی تار سے ٹکرا نے کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے بیٹی موقع پر فوت ہو گئی۔

جبکہ والد فضل الحق بگٹی اپنی بچی کو بچاتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

Share This Article
Leave a Comment