پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ میرتاج محمدسرپرہ کی بازیابی کیلئے 19 جولائی کو مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک کمپین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میںلاپتہ میر تاج محمد سرپرہ کی اہلیہ بی بی صالحہ مری نے کہا ہے کہ میرے شوہر کو 19 جولائی 2020 کو کراچی میں گھر سے ائیرپورٹ جاتے ہوئے راستے میں جبری لاپتہ کیا گیا۔ اُن کی جبری گمشدگی سے ہم سخت اذیت میں زندگی گزار رہے ہیں، ایک قسم سے ہماری زندگی رُک سی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی اوربلوچ وائس فار جسٹس کے ساتھ ملکر 19 جولائی کو میر تاج محمد کی بازیابی کے لئے 8 بجے سے رات 12 تک ایک کمپین چلانے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام پولٹیکل، سوشل کارکنوں، جرنلسٹوں، وکلاء، ہیومن رائٹس و سوشل میڈیا ایکٹوسٹوں سے اپیل کرتی ہوں وہ ہماری آواز بنیں اور تاج سرپرہ کی بازیابی کے لئے ڈیمانڈ کریں اور ٹوئٹر پر #ReleaseTajMuhammadSarparah یہ ہیش ٹیگ استعمال کریں۔