بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت اور پنجگور میں پاکستانی فورسزپرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے تربت اور پنجگور میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن میں تین دشمن اہلکار ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات تربت کے علاقے آبسر میں قابض پاکستانی فوج کے ٹریننگ سینٹر کی حفاظتی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے دشمن پر متعدد گولے داغے جس سے کم از کم دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل اے کے ایک اور دستے نے تربت ایئر پورٹ کے قریب بھی پاکستان فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، اس حملے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نےکہا کہ ایک اور کارروائی میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے 12 جولائی 2023 کی رات کو پنجگور میں رخشان ندی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے مسلح حملے میں دشمن اہلکاروں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن فوج کو مزید جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔