بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بارکھان میں موبائل ٹاور اور سکیورٹی پر مامور کارندوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 9 جولائی کو رات کے وقت ہمارے سرمچاروں نے بارکھان کے علاقے جوگیانی میں جاسوسی کے مقصد سے زیر تعمیر موبائل ٹاور کی سکیورٹی پر تعینات مسلح کارندوں پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹاور کی سکیورٹی پر مامور مسلح افراد کٹھ پُتلی وزیر عبدالرحمن کھیتران کے کرائے کے کارندے تھے جوکہ پاکستانی فوج و ایجنسیوں کی خوشنودی کیلئے اس منصوبے کو تحفظ فراہم کررہے تھے۔
آزاد بلوچ کا کہنا تھا کہ جاسوس ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور لگانے کے ان خفیہ منصوبوں کے بارے میں ہم پہلے ہی علاقے میں پمفلٹس کے ذریعے مقامی آبادی کو آگاہی جبکہ ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرچکے ہیں۔