بلوچستان میں حالیہ بارش و سیلاب سے 6 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 25 جون سے اب تک ہونے والی بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 86 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں جس کی تعداد 52 تک ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 20 ،بلوچستان 6 ، سندھ 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 151 ہے جن میں 56 مرد 43 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں جب کہ اس دوران پاکستا ن بھر میں 97 گھروں اور 46 مویشیوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment