بلوچ نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان تشویشناک ہے،بلوچ وومین فورم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ وومین فورم نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں میں  خودکشی کا رجحان پریشان کن ہے اور یہ ایک تشویشناک معاملہ ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ نوجوانوں میں خودکشی کرنے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے۔ یہ رجحان انتہائی پریشان کن ہے، اور اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنے وسیع جغرافیائی وسعت کے ساتھ میڈیا کی محدود کوریج کی وجہ سے اکثر حادثات کا رپورٹ نہ ہونا تشویشناک ہے، بدقسمتی سے اس کے نتیجے میں حالیہ دنوں مزید دو خودکشیاں ہوئیں ہیں جن پر اب تک کسی کا دھیان نہیں گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز گیشکور آواران سے تعلق رکھنے والی ندا نامی 17 سالہ لڑکی جو رمضان کی بیٹی ہیں، نے المناک طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا اور آج ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں عبدالولی نامی شخص کی بیوی خانزادی نامی ایک اور خاتون نے بھی مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے ۔ گھریلو اور صنفی تشدد کے ساتھ ساتھ بلوچ عوام پر ریاستی جبر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ یہ عوامل شدید ذہنی پریشانی کا باعث بنتے جا رہے ہیں، جس سے افراد اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ان نازک صورتحال کو دیکھتے ہوئے بلوچستان میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کو ترجیحات دینا بہت ضروری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment