بلوچستان میں سیلاب کی وارننگ جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ڈیرہ غازیخان ڈویژن اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں تمام محکموں کو الرٹ کردیا گیاہے۔ ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہوگئیں،4 فلڈ ریلیف کیمپ اورنو بوٹنگ پوائنٹس قائم کردیے گئے ،لائف سیفٹی جیکٹس،کشتیاں اور بڑی گاڑیاں پہنچا دی گئی ہیں، 20 دیہات کو حساس قرار دے دیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نےبلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش اوربیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنےکی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار ، شما ل مشرقی پنجاب اورسندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 08اور09 جولائی کےدوران موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ ،لاہور، سیالکوٹ، نارووال ،بہاونگر،اوکاڑہ اورزیریں سندھ (ٹھٹھہ،بدین،تھر پارکر، نگر پارکر،اسلام کوٹ،مٹھی،پڈعیدن،چھور،حید رآباد،جامشورواور کراچی) کے نشیبی علاقے زیر آب آنے خدشہ ہے۔ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اوربارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب مَون سون کی بارشوں سے دریاؤں کے بپھرنے کا خدشہ ہے، آئندہ چند روز میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے، دریائے جہلم، چناب اور سندھ میں مختلف مقامات پر پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment