سبی وڈیرہ مراد جمالی میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، بچہ ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ڈیرہ مراد جمالی اور اس کے گردونواح میں گزشتہ شب سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چھتر کے علاقے میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 7سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔

ضلع نصیرآباد کے مختلف علاقوں ڈیرہ مراد جمالی ،تمبو،خھتر ،میر حسن،منجھوشوری،ربیع کے علاقوں میں الصبح سے ہی مون سون کی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث ڈیرہ مراد جمالی سمیت نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور آمدورفت شدید متاثر ہوگئی ۔

چھتر کے علاقے بالینہ فلیجی میں تیز بارش کے باعث عبداوھاب کانگھیہ کے گھر کے کمرے کا چھت گر گیا کمرے میں سویا ہوا 7سالہ امداد علی ہلاک ہوگیا جبکہ 2بکریاں بھی مرگئیں۔

دوسری جانب سبی وگردونواح میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے گرمی کا روز ٹوٹ گیا موسم خوشگوار ہوگیا دوسری جانب سبی میں رات بھر ہونے والی بارش کی وجہ سے الہ آباد روڈ سمیت کئی سٹرکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگیا جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوآر ہسپتال بھی جھیل کا منظر پیش کرنے لگاجس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

مین نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالہ کا پانی کئی جگہ سے اوور فلور ہو گلیوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے عوام مسائل شکار ہوئے شہر سمیت گردونواح میں صفائی کی ابتر صورت حال سے بھی عوام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment