ترجمان بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں شہید الہٰی بخش عرف توکل کو حراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار شہید الہٰی بخش عرف توکل ولد رحیم جان ساکن بیدری کیلکور تین جولائی کو طعبی موت کی سبب جامِ شہادت نوش کر گئے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے بلوچستان لبریشن فرنٹ کی پلیٹ فارم سے بلوچ جنگِ آزادی میں قومی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ شہید ایک مخلص ، بہادر اور جفا کش سرمچار تھے ۔انہوں نے کیلکور اور ملحقہ علاقوں میں آخری سانس تک قومی فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے پارٹی کے لیے گراں قدر کارنامے سرانجام دئیے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ شہید الہٰی بخش سمیت تمام قومی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کی منزل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی عہد کرتی ہے ۔