کوئٹہ و قلات میں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںکوئٹہ و قلات میں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہناتھا کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ اور قلات میں دو مختلف کارروائیوں میں ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا اور معدنیات لیجانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے زرغون میں شابان کے مقام پر چھاپہ مارتے ہوئے قابض پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے ملتان کے رہائشی ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا، مذکورہ شخص بی ایل اے کے سرمچاروں کی حراست میں ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج قلات کے علاقے گراڑی میں معدنیات لیجانے والی ایک ٹرالر گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو بارہا تبیہہ کرچکے ہیں کہ وہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار کا عمل ترک کردیں بصورت دیگر وہ اپنے نقصانات کے ذمہ داری خود ہونگے۔

Share This Article
Leave a Comment