تربت ،خضدار ولورالائی میں فائرنگ ودیگر واقعات سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے تربت ،خضدار ولورالائی میں فائرنگ اوردیگر واقعات سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آپسر میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک کردیا جس کی شناخت گل خان ولد نور احمد سکنہ آپسر سے کی گئی ہے۔

دوسری جانب خضدار میں انجمن تاجران کرخ بازار خضدار کے صدر حاجی فتح محمد رند روڈ ایک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

انجمن تاجران کرخ کے صدر جو گزشتہ دنوں روڈ حادثہ میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

علاوہ ازیں لورالائی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے لیویزہلکار ہلاک ہو گیا۔

لیویز حکام کے مطابق لورالائی میں لیویزہلکار محمودشیخ ولد عبدالرشید شیخ بجلی کاکرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

Share This Article
Leave a Comment