بلوچستان کے علاقے اوتھل، ڈیرہ اللہ یار،اورتربت میں روڈحادثہ ،فائرنگ ودیگر حادثاتو واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
پیر کی صبح لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل حاجی پیر کے قریب ٹریفک حادثہ پک اپ گاڑی نے موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد کو کچل ڈالا۔جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔
ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت نجیب اللہ ولد عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔
موٹرسائیکل پر باپ بیٹا سمیت تین افراد سوار تھے۔
شدید زخمیوں میں عبدالعزیز گدور ولد محمد عمر اور سمیر ولد نصیر شامل ہیں۔
لاش اور زخمیوں کو DHQ اوتھل میں طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا ہے۔
زخمی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے جن کا تعلق بیلہ گدور قبائل سے ہے جبکہ پک گاڑی کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی۔
دوسری جانب ڈیرہ اللہ یار میں بھٹی پھاٹک کے مقام پر تیزرفتارکوچ کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں ۔
ہلاک شخص کی شناخت اعجاز ولد عبدالعزیز گبول کے نام سے ہوگئی ہے ۔
دریں اثنا ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں گزشتہ شب منشیات کے اڈے پر دو نشہ کے عادیوں کی آپس میں لڑائی ہوئی جس سے ایک شخص گولی لگنے پر ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کا نام حسن جان ہے جوسوراپ کا رہائشی بتایا جارہاہے۔
مبینہ فائرنگ کرنے والے شخص کا نام عبدین ولد رحیم بخش ساکن سلو بتایا جا رہا ہے جسکا بنیادی تعلق پروم سے ہے۔
علاوہ ازیں تربت میں ایک اور واقعہ میں چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
واقعہ تربت کے علاقے ڈی بلوچ ایریا میں پیش آیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عزیز ولد محمد غریب جاپر سکنہ گوکدان کے نام سے ہوئی ہے۔