بلوچستان کے ضلع خضدار علاقے تحصیل وڈھ کے پاٹ ندی میں ایک ہی خاندان کے 2 خواتین ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔
ہلاک ہونے والوں کا تعلق توتک سے بتایا جارہا ہے جن کی شناخت بختاور بنت حاجی کلیم اللہ اور گل ناز بنت سیف اللہ کے ناموں سے ہوگئ۔
ڈوبنے والوں کی عمریں بالترتیب 17اور21 سال بتایا گیا ہے جس کے بعد لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق ڈوبنے والی خواتین اپنے فیملی کے ہمراہ پکنک منانے آئی تھیں۔
دوسری جانب بسیمہ میں ساجد کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایکشخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عادل سمالانی کے نام سے ہوگئی۔
واقعہ گزشتہ روز بسیمہ کے علاقے ساجد میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سے اسے ہلاک کردیا۔
قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکا تفتیش جاری ہے۔