چمن میں متعدد قیدی جیل توڑکرفرار، ایک ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے افغانستان سے ملحق شہر چمن میں قیدیوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کرکے جیل توڑ دیا جس کے نتیجے میں متعدد قیدی فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فجر کی نماز کے وقت قیدیوں نے اچانک حملہ کر دیا، اس وقت صرف 2 اہلکار جیل کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

قیدیوں نے فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا، جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک قیدی مارا گیا اور 2 زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا جب کہ قیدیوں کو طبی امداد کے لیے چمن ڈی ایچ کیو اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران متعدد قیدی جیل سے فرار ہو گئے ہیں جنھیں پکڑنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جیل حکام کے مطابق فرار ہونے والے قیدی سنگین جرائم میں ملوثتھے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment