بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںزامران میں پاکستان فوج کے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے زامران میں سادیم کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو دشمن اہلکار ہلاک جبکہ کم از کم تین اہلکار زخمی کردیئے۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔