بلوچستان کے بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 2 خواتین ہلاک جبکہ بچوں سمیت5خواتین زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں ڈاٹسن گاڑی بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس اور ایدھی ایمبولینس جائے حادثے پر روانہ ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا جا رہا ہے۔
لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈانسن گاڑی سبی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہاہے۔