پاکستان ایک جنونی بنیاد پرست انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے،حبیب الرحمن

0
247

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے جلاوطن آزادی پسند رہنما اور جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان حبیب الرحمن نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک جنونی بنیاد پرست انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہےاوراس کا مرکز پاک فوج کے سپاہی اور افسران ہونگےجن میں سے کچھ کو اب نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان قوموں کے لیے خوفناک ہو گا جو پاکستانی قبضے کے خلاف اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔

حبیب الرحمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کے اندرنچلے سطح پر ایک خوفناک مذہبی جنونیت اُبھر رہی ہے،جس سے پاکستانی فوج کا سپاہی مذہبی بنیاد پر ری ایکشن میں آ سکتا ہے اور خمینی اور طالبان طرز کی طرح ایک نیا رجیم آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے اندر مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔گزشتہ روز پاکستانی فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے پریس کانفرنس میں چند افسران کے خلاف فیصلہ اور پھر انکا کورٹ مارشل خود اس بات کو واضح کرتا ہے کہ پاکستانی فوج کئی دھڑوں کے ساتھ ایک بحران کا شکار ہے اور عالمی طاقتیں کسی صورت بھی پاکستان کا خاتمہ نہیں چاہتے اس لیے کہ یہ انکے لیے پراکسی کا کردار ادا کرتا رہا ہے اور مذہبی جنونیت جب فوج کے اندر ہو تو اس سے مختلف عالمی طاقتوں کے اپنے مقاصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام،بلوچ،سندھی،پشتونوں کو اپنے اندر موجود ان ریاستی ایجنٹوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے جو انکی قومی شناخت میں رکاوٹ ہیں۔قومی تشخص کے لیے جہدکرنے والے عوام کے لیڈران کو ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرکے اس غاصب ریاست پاکستان اور اسکی مذہبی جنونی فوج سے چھٹکارا پاناہے تو ہمیں دشمن کے خلاف یکجا ہونا ہو گا۔کشمیری نوجوان اپنی صفوں کو مضبوط کریں اور مذہبی شدت پسندی کے بجائے اپنی قومی شناخت کے لیے جہد کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here