خضداروتربت میں ٹریفک حادثات،2 افراد ہلاک 6 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار اورتربت میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

اتوار کو خضدار کے علا قے این 25 ہائی وے کراڑو کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مال بردار مسافر کوچ ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی ۔

جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب تربت میں زمباد گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گروکی ناکے پر زمباد گاڑی کی ٹکر سے ہیڈ کانسٹیبل محمد الیاس ہلاک ہوگیا۔

محمد الیاس ناکے پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھا جسے زمباد گاڑی نے ٹکر مار دی۔

Share This Article
Leave a Comment