بلوچستان کے علاقے لسبیلہ اور مستونگ میں روڈحادثے سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
لسبیلہ آر سی ڈی شاہراہ پر سکن کے قریب کار اور مزدا ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔
تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
حادثے میں ہلاک شخص کی لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب مستونگ میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
لیویز فورس کے مطابق مستونگ کے علا قے گریڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار گاڑی الٹنے سے شاہ خالدنا می شخصہلاک ہو گیا۔
لیو یز فورس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا ءکے حوالے کر دی گئی۔
مزید کارروائی جا ری ہے ۔