چمن : پاکستانی فوجی قلعے کے سامنے احتجاج، بچوں سمیت 42 افراد گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے افغانستان سے ملحق سرحدی علاقے چمن میں گذشتہ روزپاکستانی فوج کے قلعے کے سامنے احتجاج پر بچوں سمیت 42 افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔

مقامی ذائع کے مطابق عوام ، سیاسی وسماجی پارٹیوں اورسول سوسائٹی کی جانب سے یہ احتجاج اپنے بنیادی حقوق اور فورسز چیک پوسٹز پر بھتہ خوری وچیکنگ کے نام پر عوام کی تذلیل کیخلاف کی جارہی تھی ۔

اس سلسلے میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کےبلوچستان کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر جاوید خان اچکزئی اور ضلعی رہنماں نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ گزشتہ روز چمن میںایف سی قلعے کے سامنے اپنے حق کیلئے احتجاج کا گناہ سرزد ہونے پر 42 افراد کو گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک اور غیر جمہوری عمل ہے ۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 42 افراد میں صرف 6 افراد پر ایف آئی آر کاٹا گیا تھا لیکن 42 افراد کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 افراد میں جس کے خلاف ایف آئی آر کاٹا گیا تھا اس میں زیادہ تر 10 سال سے کم عمر بچے تھے۔ اس اقدام سے عالمی قوانین کو مسخ کیا گیا ہے حالانکہ پاکستان کے آئین میں بھی ہیں۔

واضع رہے کہ گذشتہ روزعوامی تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سول سوسائٹی انجمن تاجران نیشنل پارٹی او انجمن معذوران بھی عوامی تحریک کے اس احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے ۔

مظاہرہ مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے سناتن چوک پر جلسہ عام میں تبدیل ہوا۔

جلسے سے صدر حاجی رحمت اللہ پہلوان ،صاحب جان اچکزئی ،عبدالرازق خان ،عطا اللہ ،مسلم ،بشیر خان ،شمس اللہ ،حاجی راہ محمد اچکزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڑنگ چیک پوسٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے پرمٹ نامنظور پرمٹ کے نام پر چمن شہر کیلئے چینی اور دوسری اشیائے خوردونوش کی بندش کر رکھی ہے جو کہ چمن کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پرمٹ کے نام پر گڑنگ پر رشوت خوری کا بازار گرم ہے۔ دوسری طرف بارڈر پر ایف سی کی چھوٹے محنت کشوں کے ساتھ رویہ درست کریں ایک یا دو کیلو چینی کی اجازت دی جائے کوئٹہ چمن شاہراہ پر بدترین کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے بزرگ تاجر حضرات اور خواتین کیلئے سہولیات دی جائے اس کے علاوہ نادرا پاسپورٹ میں شریف شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کرپشن کے مراکز بنے ہوئے ہیں ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment