ضلع آوران کے علاقے جھاؤ میں گزشتہ 14 روزسے فوجی آپریشن جاری ہے۔
جھاؤ کے بیشتر علاقے محاصرے میں ہیں اور آمدورفت کے تمام راستے مکمل بند کر دئیے گئے ہیں، محاصرہ اور مواصلاتی نظام کی بندش کی وجہ سے تفصیلات تک رسائی میں ہمیں مشکل کا سامنا ہے۔
اب تک پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جھاؤ سے لاپتہ ہونے والے تین افراد کی شناخت ہو گئی ہے، اسماعیل ولد محمد سکنہ دشتکو،گمی ولد جلائی سکنہ وکی سورگر اور نیک سال ولد صاحب داد۔
واضح رہے کہ اس آپریشن میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی فوج جھاؤ کے مختلف علاقوں میں پھیل چکی ہے،زمینی فوج کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے
تازہ اطلاعات کے مطابق زمینی فوج ٹرکوں کے علاوہ موٹرسائیکل،اونٹ اور گدھے دشوار گزار علاقوں میں باربرداری کے لئے استعمال کررہاہے۔
اس آپریشن میں بڑی تعداد میں لوگوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کیاجارہاہے اور بے شمار گھر جلائے جاچکے ہیں اور لوگوں کے مال مویشی لوٹے جاچکے ہیں۔
جاری آپریشن میں نقصانات کی مکمل تفصیلات آنا باقی ہیں۔