بلوچستان کے علاقے ژوب میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر سیال بازار کے قریب ٹونس گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے رحمت اللہ کبزئی نامی ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔
دونوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسرے واقعے میں ژوب ڈی آئی خان دہانہ سر میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
جنہیں ایم ای آر سی سنٹر منتقل کیا گیا۔