تربت: ملک آباد میں بجلی بندش کیخلاف خواتین کا روڈ بلاک احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقہ ملک آباد میں بجلی بندش کے خلاف خواتین نے روڈ بلاک کرکے شدیداحتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی لائن کو 4 روز سے کیسکو حکام نے منقطع کردیا ہے، 45 سینٹی گریڈ گرمی میں لوگ شدید اذیت میں مبتلا ہیں، گھروں میں پانی نہیں، علاقہ مکین پریشان ہیں۔

مظاہرین میں خواتین و بچوں کی کثیر تعداد شامل تھی جو اس شدید گرمی میں بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملک آباد کی لِنک اتار دیئے جا چکے ہیں جس سے بجلی منقطع ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیسکو حکام انکی بجلی فوری بحال کریں اور لوگوں کو اذیت میں مبتلا کرنے سے گریز کریں۔

Share This Article
Leave a Comment