بلیدہ میں فورسزکیمپ پر حملہ ،آواران میں فورسز کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورسزکے کیمپ پر حملہ کیا۔

حملہ آوروں نے فورسز کے کیمپ کومکمل طور پرنذرآتش کرکے سارا اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب ضلع آواران میں پاکستانی پیرا ملٹری فورس (ایف سی) نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔

قتل ہونے والے شخص کی شناخت سمیر سکنہ کورک جھائو کے نام سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص پولیس ملازم تھا جبکہ فائرنگ کا واقعہ گذشتہ روز اس وقت پیش آیا ہے جب مذکورہ شخص موٹر سائیکل پر تحصیل جھائو سے آواران جارہا تھا۔

تاہم اس حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment