سوراب میں ٹریفک حادثہ،پشین میں ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے سوراب اورپشین میں 2 مختلف حادثات و وقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

سوراب کے خالق آباد کے علاقے میںآر سی ڈی شاہراہ پر خضدار سے کوئٹہ جاتے ہوئے ویگن نمبر R.0121 اورسوراب سے زہری جاتے ہوئے موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا۔

تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل میں سوار ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ہلاک شخص کی شناخت جاوید احمد جبکہ زخمی کی شناخت نادر علی کے نام سے ہوگئی ۔

دونوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کیاگیا۔

ویگن کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری جانب پشین میں ڈیم میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق منگل کو پشین کی تحصیل حرمزئی کے علا قے کلی ادوشت دامن میں واقعہ گنگالزئی ڈیم میں ڈوب کر رفیع اللہ نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

پی ڈی ایم اے ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاںضرورئی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment